پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کرے گی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلز پارٹی کی قیادت رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے نام کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے نام بھی زیر گردش ہیں۔