Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsپیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے کونسے 2 نام شارٹ لسٹ کیے

پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے کونسے 2 نام شارٹ لسٹ کیے


پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کےنام شارٹ لسٹ کرلئے تاہم گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ موسٹ فیورٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی صوبائی گورنرز کی تعیناتیوں کیلئے مشاورت مکمل ہوگئی، ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی گورنرز کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کیلئےقمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن کےنام شارٹ لسٹ کئے جبکہ مخدوم احمد محمود کا نام ڈراپ ہو گیا ہے تاہم گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ موسٹ فیورٹ ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نہ بننے والے امیدوار کو پی پی کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے.

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی موسٹ فیورٹ ہیں، گورنر کے پی کیلئے پیپلزپارٹی کے چار امیدوار دوڑ میں شامل تھے،محمد علی شاہ باچا، نجم الدین خان، امجد آفریدی گورنر کے پی کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں