پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے اپنی جرسیاں پیش کردی ہیں۔
کراچی کنگز نے ایکس اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 9 کی جرسی کی تصویر شئیر کی جس میں شان مسعود کو جرسی پہنے دکھایا گیا ہے۔
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 9 کی جرسی میں نیلا اور لال رنگ نمایاں ہے۔
??? #?????????? ?????? ?
Presenting you the official playing kit of Karachi Kings for #HBLPSL9 ?❤️#YehHaiKarachi | #KarachiKings pic.twitter.com/z1VQ27ZZ8O
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2024
اس کےعلاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پی ایس ایل 9 کے لیے نئی جرسی کی ویڈیو شئیر کی جس میں نسیم شاہ اور رومان رئیس کو جرسی پہنے دکھایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں لال رنگ نمایاں ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹور پر پلیئنگ کٹ جرسیوں کی قیمت 2999 روپے بتائی گئی ہے۔
?? Unveiling the “Red Hot – Original”
Our new Home Jersey that’s as fiery as our spirit!
Get yours and wear it proud!
Pre-Order Now: #UnitedWeWin #HBLPSL9 #RedHotJersey #RedHotSquad? pic.twitter.com/RcAhznYI7D— Islamabad United (@IsbUnited) February 4, 2024
دوسری جانب پی ایس ایل سیزن نو کےلیے پشاورزلمی نےمنفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریننگ کٹ کی رونمائی کی۔
پشاور زلمی کی پی ایس ایل 9 کی ٹریننگ کٹ میں نیلا اور سفید رنگ نمایاں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔
34 میچوں پر مشتمل اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔