پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
اتوار کو راولپنڈی میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا، اس میچ میں عثمان خان 100 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد کے خلاف شاندار سنچری بناکر عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
انہوں نے 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف اور آج 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ 27 مارچ کو عثمان خان لاہور قلندرز کیخلاف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
یہ مجموعی طور پر عثمان خان کی تیسری پی ایس ایل سنچری ہے۔ جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مجموعی سنچری بنانے والے مشترکہ پلیئر بن گئے۔
کامران اکمل نے بھی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائیں ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔