Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپی ایس ایل میں سب سے زیادہ فتوحات کس ٹیم نے حاصل...

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ فتوحات کس ٹیم نے حاصل کیں؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز میں محض 3 روز باقی رہ گئے ہیں تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔

نویں سیزن کے آغاز سے قبل آئیے آپکو بتاتے ہیں، کس ٹیم نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔

پشاور زلمی:
ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرچکی ہے، اس نے 49 میچز میں کامیابی سیمٹی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ:

فہرست میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہے جس نے ابتدائی سیزن سے ابتک 47 میچز میں کامیابی سیمٹی ہے۔

لاہور قلندرز:

سال 2022 اور 2023 میں نوجوان کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز اور سابق کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 39، 39 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ملتان سلطانز:

2022 اور 2023 کا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی تاہم فتوحات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر موجود ہے، جس نے 37 کامیابیاں سمیٹ رکھی ہیں۔

کراچی کنگز: 

سال 2020 میں عماد وسیم کی قیادت میں ٹرافی جیتنے والی کراچی کنگز کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے، جس نے ابتدائی 8 سیزن میں محض 32 فتوحات سمیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو شیڈول ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں