Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپی ایس ایل 9: اسامہ میر نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پی ایس ایل 9: اسامہ میر نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے وہ کر دکھایا جو اس سے قبل 8 ایڈیشنز میں کوئی اور اسپنر نہ کر سکا۔

پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ پی ایس ایل کے کسی بھی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (21) لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسامہ میر نے جب کوئٹہ گلیڈیئٹر کے محمد وسیم کی جونیئر کی وکٹ حاصل کی تو یہ رواں ایڈیشن میں ان کی 21 ویں وکٹ تھی یوں وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر بن گئے ہیں۔

اسامہ میر نے اسی سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کر کے پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپن بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے اسپنر راشد خان نے 20 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حسن علی کے پاس ہے۔ انہوں نے 2019 میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں