پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی فرنچائز ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس ہیک ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 17 فروری یعنی کل شروع ہوگی لیکن ٹونامنٹ شروع ہونے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فیس بک پیج پر شائقین کو آگاہ کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ (@TeamQuetta) پندرہ فروری کو ہیک کرلیا گیا ہے، جسے فوری طور پر بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگلی اطلاع تک ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی خبر پر دھیان نہ دیا جائے۔
فرنچائز کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے ایکس پلیٹ فارم کو آگاہ کردیا ہے اور ماہرین اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹونامنٹ کل سے شروع ہونے والا ہے اور پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔