پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔
آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 228 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33 اور کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ٹاس کے موقع کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، تیمل ملز
ملتان سلطانز
کپتان محمد رضوان یاسر خان، طیب طاہر، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی