ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس مسئلہ نہیں، کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔
لاہور قلندرز کو اب تک اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میں میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔