Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsپی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت...

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلا جانے والا یہ میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پلے آف مرحلے تک رسائی کی امید برقرار رکھنے کےلیے کراچی کنگز کو اس میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔

ایونٹ کے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں