ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔
سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کو 5 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی ملی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے ۔اسلام آباد کی چوتھی ،کراچی کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔