پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔