پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔