Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپی سی بی نے شاہین آفریدی کو بیان جاری کرنے سے روک...

پی سی بی نے شاہین آفریدی کو بیان جاری کرنے سے روک دیا


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے شاہین کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

مزید برآں محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں