Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر...

پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلیسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

بتایا جارہا ہےکہ پی سی بی رسمی کارروائیوں کے مکمل ہونے کا منتظر ہے، رسمی کارروائی مکمل ہونے پر کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں