Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کی...

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آگئیں


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پوچھے گئے سوالات سامنے آگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی سی نے آئی سی سی کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں فی الحال صرف چند اہم سوالات کے جواب مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط کے ذریعے پی سی بی نے آئی سی سی پوچھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انہیں کب اطلاع دی کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائے گی۔

پی سی بی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے؟

پی سی بی نے اگلا سوال یہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی ہے تو اس کی کیا وجوہات بیان کی گئی ہیں؟

خط کے ذریعے پی سی بی نے آئی سی سی سے انڈین کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے سے تحریری معذرت کی کاپی بھی مانگی ہے تاکہ ان وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ اس کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار پر اس کی جانب سے کیا جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کے جواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا اور اپنی حکومت سے گائیڈنس لے گا تا کہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا اور آئی سی سی بھارتی انکار کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کسی بھی صورت چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کوئی بھی میچ کسی بھی صورت نہیں کھیلے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں