Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کردیا...

پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کردیا گیا


انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد ناصر چٹھہ پر تھانہ انجرا اٹک اور تھانہ حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں۔

راجہ ماجد دانیال اور ملک عظیم کو تھانہ دھمیال کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پانچوں رہنماؤں کے خلاف 24 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج کیے گئے تھے

مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں