Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست  چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شفقت محمود کاکہناتھا کہ بہت سوچ وبچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے،سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے ۔

شفقت محمود نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہیں نے خدمت کا موقع دیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے 2بار شرف نمائندگی بخشی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں