پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے اور انہیں عدالت سے ضمانت بھی مل گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے سب مظلوم اپنے گھروں میں واپس آجائیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا سب کو انتظار ہے اور جلد وہ قوم کے درمیان ہوں گے۔