تحریکِ انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی میں لیاقت باغ پہنچنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھراو کیا۔
دوسری جانب راولپنڈی احتجاج میں شریک ہونے کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختون خوا سے روانہ ہونے والا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔
اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں۔