Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع...

پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آپریشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف نے مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں