Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی کا احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا...

پی ٹی آئی کا احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت، انسانی حقوق کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، جبر کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج عزم اور آزادی کا نشان ہیں، پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی، آئندہ ماہ تین صوبوں میں جلسے کیے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ماہ یکم نومبر کو پشاور اور 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں جلسہ ہوگا۔

سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں