پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کےلیے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا، پرانی فہرست میں تبدیلی پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی، بانی چیئرمین کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کےلیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔