Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، حماد اظہر تمام عہدوں سے مستعفی

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، حماد اظہر تمام عہدوں سے مستعفی


پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔

حماد اظہر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے نام لکھا گیا استعفیٰ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پارٹی کی موثر قیادت کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ منظرعام سے غائب ہیں۔

اپنے استعفیٰ میں حماد اظہر نے مزید لکھا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو 13 سال دیے ہیں اور وہ اب ایک کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں