لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا۔
لاہورکے علاقے کاہنہ میں مویشی منڈی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے سٹیج سجایا گیا ہے،کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے،پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کچھ شرائط کے ساتھ دی گئی تھی جس میں جلسے کو شام 6بجے تک ختم کرنا بھی شامل تھی۔پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت تو ختم ہوگیا لیکن جلسہ تاحال ختم نہیں ہوسکا، کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔