تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنشیا ٹاون میں گولیاں ماری گئیں جبکہ وہ نماز جمعہ ادا کرنے مسجد جا رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئیرمین بھی رہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا انہیں چار گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت کو جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔