Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی کے کون سے اہم رہنماؤں کو پارٹی سے فارغ...

پی ٹی آئی کے کون سے اہم رہنماؤں کو پارٹی سے فارغ کرنے کی تیاری؟


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبہ پر جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں