Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsچوہدری شجاعت حسین کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے ملاقات

چوہدری شجاعت حسین کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے ملاقات


سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری وجاہت، چوہدری سالک، چوہدری شافع اور منتہا اشرف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پرویز الہیٰ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

دو گھنٹے چالیس منٹ تک تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں