Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsچہرے کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے یہ نسخہ آزمائیں

چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے یہ نسخہ آزمائیں


داغ دھبے اور جھائیاں ہونے سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ خواتین اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف حربے آزماتی ہیں مگر ضدی داغ چہرے کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں موجود چند اشیا سے نہایت کارآمد نسخہ بنایا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ڈاکٹر ام راحیل نے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بہترین علاج بتایا ہے۔

ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ سب سے پہلے ایک پیالی میں ڈسپرین کی ٹیبلیٹ ڈالیں اور اس کے ساتھ بھیگی ہوئی السی کا پاؤڈر ایک چمچ اور ایک چمچ اس میں کافی بھی شامل کرلیں۔

اس کے بعد ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور فوراً چہرے پر داغ دھبوں کی جگہ لگالیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد پورے چہرے پر لگا کر 5 منٹ بعد برف کے ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں۔

ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا تھا کہ اس نسخے پر عمل کرنے سے داغ دھبے فوری طور پر ختم ہوجائیں گے اور چہرہ آپکا نکھر جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں