چین کو چیری کی برآمدشروع کردی گئی، پاکستان سے تارو چیری کی برآمد 2022 کے فائٹوسیٹری معاہدے کانتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بڑا بریک تھرو ہوا ،
چین کو چیری کی برآمدشروع کردی گئی۔
چیری کی پہلی کھیپ 5جون کو پاکستان سےچین بھیجی گئی ،
پاکستان سے تارو چیری کی برآمد 2022 کے فائٹوسیٹری معاہدے کانتیجہ ہے۔
چین نے تازہ چیری کی برآمد کے لیے پاکستان کومارکیٹ تک رسائی دی تھی ،
رحیم آبادمیں 100سے زائد چیری کے باغات، کولڈاسٹور اور پیکنگ ہاوٴس رجسٹرڈ ہیں۔
چیری کی برآمد کی لاجسٹک لاگت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈکےذریعےپوری کی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان میں ہرسیزن میں تقریباً5ہزارمیٹرک ٹن چیری پیداہوتی ہے،
چین اپنی زیادہ ترچیری چلی سے درآمد کرتا ہے اور سالانہ طلب ساڑھے3لاکھ میٹرک ٹن ہے۔
زبیرموتی والا کا کہنا ہے کہ چیری سے متعلق پر وٹو کول پر نومبر 2022 میں دستخط کیے گئے تھے،
جی اے سی سی کےساتھ 100سےزائدچیری کےباغات رجسٹرڈکرائےہیں،زبیرموتی