26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔چیف جسٹس کی تعیناتی کےلیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس دوران کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیرتارڑشامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹرفاروق ایچ نائیک کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ایم کیوایم کی جانب سے رعنا انصار اور جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضی کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامدرضا اور سینیٹرعلی ظفر خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس کی تعیناتی کےلیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس دوران کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔
چیف جسٹس کو آج رات 12بجے تک تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنا ہیں کیونکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔