Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsچیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک شامل ہیں۔ راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حص ہیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں موجود ہیں جبکہ  سینیٹر فاروق ایچ نائیک، اعظم نذیر تارڑ، کامران مرتضیٰ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ رات سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی نے آئین میں 26ویں ترمیم منظور کی۔ سینیٹ میں 65 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قومی اسمبلی میں 225 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 12 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں