چیف میٹرولوجسٹ نے 26 یا 27 اگست کو کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آئندہ چندروز کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کاکم دباؤ سندھ سےنکل چکا ہے جس کے بعد اب 21 سے 22 اگست کے دوران بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 26 یا 27 اگست کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، اس دوران مون سون کا سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔