Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsچیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بی سی سی...

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق بی سی سی آئی کا اہم بیان


پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر نے بھی لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے یا نہ بھیجنا حکومت کا اختیار ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے، ٹیموں کو شیڈول پہلے ہی ارسال کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہ ہو سکے، وجہ بھی سامنے آگئی

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے باعث ہندو انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) چیمپئینز ٹرافی کو لیکر ہندوؤں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کررہی ہے جبکہ ٹیم کی سیکیورٹی کو جواز بناکر ایونٹ کیلئے پاکستان نہ بھیجنے پر بضد ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں