Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsچینی شہریوں پر حملے میں افغان سر زمین استعمال ہوئی: وفاقی وزیر...

چینی شہریوں پر حملے میں افغان سر زمین استعمال ہوئی: وفاقی وزیر داخلہ


وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی سے چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا۔ بشام میں چینی انجینیئرز پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی گئی، کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام واقعہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، افغان سرزمین استعمال ہوئی، منصوبہ بندی سے چینی شہریوں پر حملہ کیا گیا۔ ثبوت افغان حکومت کے حوالے کیے گئے لیکن اب افغان حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھائی ہے، حکومت بخوبی جانتی ہے کہ کونسی طاقتیں امن خراب کرنا چاہتی ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت ضروری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں