Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsچینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے: محسن...

چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے: محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انکا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں چینی قونصل خانے پہنچے جہاں چین کے قونصل جنرل نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران وزیرداخلہ نےچینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ترجمان کے مطابق چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں