Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsچینی صدر کی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر...

چینی صدر کی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد


چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاک چین دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، دونوں ملک اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ روز بھاری اکثریت سے دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں