Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsچین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

چین: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک


چینی شہر نانجنگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز چین کے شہر نانجنگ میں رہائشی عمارت میں رات گئے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

چینی حکام نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ نانجنگ شہر کے یوہواتائی ضلع میں قائم رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی، اس منزل پر الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ 25 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر صبح 6 بجے کے قریب قابو پالیا گیا اور دوپہر 2 بجے تک تمام امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

حکام کے مطابق 44 افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں