Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsچین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مواصلاتی نظام درہم برہم

چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مواصلاتی نظام درہم برہم


چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی اور گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔

جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی ریجن میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 65 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

چین کے جنوبی علاقوں گوانگ ژی، گوانگ ڈونگ، جیانگ ژی میں جمعے سے جاری بارشیں 22 اپریل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں