Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsچین میں نئے وائرس کا قہر ، 170افراد ہلاک

چین میں نئے وائرس کا قہر ، 170افراد ہلاک


چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس نے اپنا قہر ڈھا دیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسپتالوں کا رخ کرلیا ہے، 170 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV) ہے جو لوگوں کو متاثر کررہا ہے، اس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

چائنا میں صحت سے متعلق حکام کے مطابق وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی بھیڑ ہے، انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا، ایچ ایم پی وی، نمونیا اور کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ چائنا نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں