Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsچیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، اہم انکشاف سامنے...

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، اہم انکشاف سامنے آگیا


چیٹ جی پی ٹی کے خلاف انکوائری میں ایک اہم انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا کہ ChatGPT ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، ایک اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کا پتا اس وقت چلا جب اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے انکوائری کی، اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی ’گرانتے‘ نے پیر کے روز اوپن اے آئی کو بتایا کہ اس کی مصنوعی ذہانت کی چیٹ بوٹ ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

یہ چیٹ بوٹ انٹرنیٹ سے بڑی مقدار میں ڈیٹا فراہم کرنے پر انحصار کرتا ہے، انکوائری میں ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد اب چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کے پاس اپنے دفاع میں جواب دینے کے لیے 30 دن ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی نے ڈیٹا کے تحفظ پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے، یہ پہلا مغربی ملک تھا جس نے پرائیویسی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مارچ 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا، اور چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے تحفظات دور کیے جانے پر اٹلی نے 4 ہفتوں بعد اسے بحال کر دیا۔

اگر الزام ثابت ہو جائے تو یورپی یونین قانون کے تحت قواعد کو توڑنے والی فرموں کو کمپنی کے عالمی کاروبار کے 4 فی صد تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اٹلی کا ڈی پی اے یورپی یونین کے یورپی ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جس نے اپریل 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں