Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsڈریپ نے جوڑوں کے درد کے مریضوں کو خبردار کردیا

ڈریپ نے جوڑوں کے درد کے مریضوں کو خبردار کردیا


جوڑوں کے درد اور سوزش کی 2 دوائیوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے جوڑوں کے درد اور سوزش کی 2 غیرمعیاری دوائیاں پکڑی گئیں ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے دوائیوں کے 2 بیچ غیر معیاری قرار دے دیے۔

ڈریپ نے ڈیکسیکین، نوکوکس ٹیبلٹس کے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیئے، جس میں کہا ہے کہ ادویات کو سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔

الرٹ میں کہنا تھا کہ نوکوکس ٹیبلٹ 15 ایم جی بیچ 8463 کی فروخت واستعمال اور ڈیکسیکین ٹیبلٹ 300 ایم جی بیچ KF23006 کی سیل، استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

ڈریپ الرٹ میں کہنا تھا کہ ادویات کے سیمپلز کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترے، غیر معیاری ادویات کی سیفٹی غیر واضح ،علاج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں،غیر معیاری ادویات کا استعمال ری ایکشن کر سکتا ہے۔

الرٹ میں کہا ہے کہ غیر معیاری نوکوکس ٹیبلٹ کا امراض معدہ، قلب میں استعمال خطرناک ہے، کمپنیز ڈیکسیکین، نوکوکس کے متاثرہ بیچز مارکیٹ سے واپس منگوائیں۔

ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ فارمیسیز نوکوکس، ڈیکسیکین کے متاثرہ بیچز کی سیل روکیں، فارمیسز ڈیکسیکین، نوکوکس ٹیبلٹس کے متاثرہ بیچ واپس بھجوائیں اور ڈیکسیکین، نوکوکس کے مضر اثرات ڈریپ کو رپورٹ کئے جائیں۔

الرٹ میں کہنا تھا کہ ریگولیٹری فیلڈ فورس مارکیٹس میں سرویلنس تیز کریں، مارکیٹ میں جعلی،غیر معیاری ادویات سپلائرز کی نشاندہی کی جائے، مارکیٹس سے جعلی، غیر معیاری ادویات کے بیچز ضبط کئے جائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں