Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2...

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید


ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے دو افسران سمیت 8 جوان شہید ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دہشتگردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 جوان شہید بھی ہوئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں