وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا. 9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ وفاقی کابینہ 9 مئی کو یومِ سیاہ اور یوم یکجہتی شہداء کے طور پر منائے گی، پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس بھی 9 مئی کو طلب کرلیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد لائی جائے گی اور حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سانحہ ن9 مئی سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی، جس میں سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔
9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔