Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsکامران اکمل اور مصباح الحق دبئی میں پھنس گئے

کامران اکمل اور مصباح الحق دبئی میں پھنس گئے


دبئی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سابق پاکستانی کرکٹرز بھی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

سابق کپتان مصباح الحق اور کامران اکمل براستہ دبئی امریکا جارہے تھے جہاں ان دونوں کو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسٹاف سے بات کرنے کے لیے آدھا دن لائن میں کھڑا رہنا پڑا۔

دوسری جانب کامران اکمل نے بھی سوشل میڈیا پر نجی ایئر لائن کی سروس پر افسوس کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں طوفانی بارش کے باعث دبئی سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جب کہ دبئی کی سب سے بڑی ہائی وے شیخ زاید پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے۔

مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔

شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خورو نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے، شارجہ اورعجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی سمیت دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام نے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حکومت امارات کی جانب سے ’مصنوعی بارش‘ کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں