Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsکامران اکمل کا پاکستانی کرکٹرز کو اہم مشورہ

کامران اکمل کا پاکستانی کرکٹرز کو اہم مشورہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہمارے پلیئرز کو ڈومیسٹک کرکٹ ہر حال میں کھیلنا ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پلیئرز جب تک ایک دن میں 12 سے 15 اوورز نہیں کریں گے یا نیٹ میں مناسب انداز میں پریکٹس نہیں کریں گے تو پھر آپ کے پاس مواقع نہیں ہونگے۔

انھوں نے کہا اگر کوئی چار اوورز کا بولر ہے اور ان میں سے بھی دو اوورز اچھے نہ ہوں پھر تو آپ صرف دو اوورز کے بولر رہ گئے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اپنے آپ کو بہتر کرنے کے لیے دو سے ڈھائی گھنٹے بولنگ کرنی پڑیگی۔ آج ہر کوئی کیوں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر، عمر گل یا سمیع کا نام لیتا ہے، یہ لوگ نیٹ میں گھس جاتے تھے اور آخری بولر کو کھلا کر باہر آتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے چار، پانچ سالوں میں پلیئرز کو لاڈ سے رکھا گیا ہے، دو اوور کروانے کے بعد جاکر ٹینٹ میں بیٹھ جاتے ہیں وہاں بوفے لگے ہوتے ہیں وہ کھانے چلے جاتے ہیں۔ پلیئرز کو خود سوچنا چاہیے کہ اس سے میری بولنگ کس طرح بہتر ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ لمبی بولنگ کرنے سے بولنگ بہتر ہوگی، ہاشم آملہ یا ویرات کوہلی تینوں طرز کے ورلڈکلاس پلیئر لمبی کرکٹ کھیل کر ہی بنے ہیں۔ ہمارے پلیئرزکو بھی سوچنا پڑے گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہی پڑیگی۔

اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ لیگ کرکٹ اتنی ہوجاتی ہے کہ این او سی فوراً ملتی ہے۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ انھیں این او سی دے دیں لیکن اس کے بعد لوکل ٹیم کا بھی برا حال ہوجاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں