Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsکراچی: سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم، اگلے 24 سے 36...

کراچی: سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم، اگلے 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رن آف کچ (بھارت) کے اوپر موجود کراچی سے 200 کلومیٹر دوری پر موجود ہوا کا شدید کم دباؤ آج سہ پہر اور شام کے درمیان طاقتور طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (بھارت)کے اوپر موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ہوا کا شدید ترین کم دباؤ آہستہ آہستہ مزید مغرب، جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر اور شام کے درمیان یہ ایک طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، طوفان کے بننے پر اس کی سمت مغرب، جنوب مغرب کی طرف رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (بھارت)کے اوپر موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سےکراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ 30 اگست سے ایک ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پی ایم ڈی نے صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفان کا دوسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بھارت سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ سمندری طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ ناہموار رہنے کا امکان ہے اور ڈیپ ڈپریشن کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔

ادارے نے بیان میں کہا کہ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور سائیکلون کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آج (جمعہ کو) بھی بادل جم کربرسیں گے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئ بارش کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے گئے۔

کراچی میں آج بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت شہر میں آج بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شمال مشرق سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 127. 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں 46، ناظم آباد میں 45.2،کیماڑی میں 42، پی اے ایف فیصل بیس میں 38، کورنگی میں 36.6، نارتھ کراچی میں 32.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 32، قائد آباد میں 29، اولڈ ایئرپورٹ 29، گلشن معمار میں 26 ، پی اے ایف مسرور بیس میں 25، جناح ٹرمینل پر 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم ڈی ایچ اے فیز 2 میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں