کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے ضلع ملیر کے علاقے گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید بتانا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔