Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsکرم:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ5جوان شہید

کرم:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ5جوان شہید



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی حملہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5جوان جام شہادت نوش کرگئے،شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں