کرکٹ ایسا کھیل ہے جو بھارت اور پاکستانی شہریوں کیلئے ایک جنون کی مانند ہے۔ بہت سے شائقین اسے دیکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں، یہاں تک کہ باس سے ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر چھٹی لے لیتے ہیں اور اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جاری ہے۔ آئی پی ایل کا آغاز 22 مارچ کو ہوا تھا اور ملک بھر کے کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹر کو دیکھنے کی امید میں اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر چپکے ہوئے ہیں جبکہ بہت سے شہری اسٹیڈیم ٹکٹ بک کراکر براہِ راست میچ دیکھتے ہیں۔
حال ہی میں ایک خاتون نے بھی فیملی ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر ا چھٹی لے لی اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے چلی گئیں۔
نجی کمپنی میں کام کرنے والے مِس دویدی نے اپنے باس سے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی مانگی جسے باس نے منظور کر لیا۔
لیکن خاتون کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر اسٹیڈیم میں بیٹھا دیکھ لیا جو آئی پی ایل کا براہِ راست مشاہدہ کررہی تھیں۔
مِس دویدی نے انسٹاگرام ویڈیو میں اس مضحکہ خیز واقعے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لائیو میچ دیکھ رہی تھیں تو ان کے باس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا۔
خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیڈیم میں تھیں تو ان کے باس نے انہیں فون کیا اور ان سے انکی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھا،
باس نے پھر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہارنے کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں کیونکہ میں نے آپ کو صرف ایک سیکنڈ کی جھلک میں پہچان لیا جب کیمرہ آپ کی طرف گھوما۔
باس نے آخر میں کہا، ’ تو یہ ہے آپ کی فیملی ایمرجنسی جس کے لیے آپ نے چھٹی لی‘۔